اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اسے وزات خارجہ کی جانب سے سعودی عرب کو پانچ اعشاریہ چار ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی تائید حاصل ہو گئی ہے- امریکی وزارت خارجہ نے بدھ کو سعودی عرب کو پیٹریاٹ گائیڈڈ میزائل اور متحدہ عرب امارات کو ریڈار سے بچ نکلنے والے فضائی سسٹم فروخت کرنے کی تجویز کی تائید کر دی- امریکہ، سعودی عرب کو پیٹریاٹ گائیڈڈ میزائل کے علاوہ، مختلف طرح کے آتشیں ہتھیار، جی پی ایس سسٹم، توپ کے گولے اور بارودی سرنگیں بھی فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے- رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب دو ہزار چودہ میں دنیا میں ہتھیار خریدنے والے بڑے ملکوں میں شامل رہا ہے اور اس نے زیادہ تر ہتھیار، امریکہ سے خریدے ہیں- عالمی دفاعی تجارت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ برس چھے اعشاریہ چار ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار خریدے ہیں- سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ ایسے عالم میں جاری ہے کہ آل سعود حکومت پر، انسانی حقوق کی پامالی، جنگ کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور بے گناہ یمنی بچوں اور عورتوں سمیت عام شہریوں کے قتل عام کے باعث شدید تنقید کی جا رہی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲